پاک بھارت کشیدگی میں کمی کی کوشش، ایرانی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

پاک بھارت کشیدگی میں کمی کی کوشش، ایرانی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے
کیپشن: پاک بھارت کشیدگی میں کمی کی کوشش، ایرانی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

ویب ڈیسک: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اعلیٰ قیادت سے ملاقاتوں کے ذریعے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں تیز کریں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق عباس عراقچی کی آمد پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزارت خارجہ کے سینئر حکام اور پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے ان کا استقبال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران صدرِ مملکت، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور عالمی امور زیر بحث آئیں گے۔

یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں بھارتی سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ اس صورتحال کے تناظر میں ایران نے ثالثی کی پیشکش کی ہے اور دونوں ہمسایہ ممالک کے ساتھ بات چیت کے ذریعے کشیدگی میں کمی کی کوششوں کا آغاز کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق عباس عراقچی پاکستان کے بعد رواں ہفتے بھارت کا دورہ بھی کریں گے، تاکہ دونوں فریقین کو بات چیت کی میز پر لایا جا سکے اور خطے میں امن کے امکانات کو تقویت دی جا سکے۔

Watch Live Public News