ویب ڈیسک: معروف امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے بین الاقوامی سفارتی ایڈیٹر اور ایوارڈ یافتہ صحافی نک رابرٹسن نے لائن آف کنٹرول پر واقع سر جیوار گاؤں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بھارتی فوج کے مبینہ فیک انکاؤنٹر میں شہید کیے گئے محمد فاروق شہید اور محمد دین شہید کے لواحقین اور عینی شاہدین سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ نک رابرٹسن نے دونوں شہداء کےسوگواران کے انٹرویو کئے، محمد فاروق شہید اور محمد دین شہید کے لواحقین نے سی این این کو دل دہلا دینے والے انکشافات کئے، نک رابرٹسن نے عینی شاہدین سے بھی انٹرویو لئے، سی این این کی ٹیم کو بھارتی فوج کے ظلم کے بارے میں بتایا۔
ذرائع کا کہناہے کہ بھارتی فوج نے 24 اپریل 2025 کو آزاد کشمیر کےمحمد فاروق شہید اور محمد دین شہید کو فیک انکاونٹر میں شہید کر دیا تھا،محمد فاروق شہید اور محمد دین شہید کے سوگواران کی بین الاقوامی میڈیا کے ذریعے انصاف کی اپیل کی ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہناہے کہ بھارتی فوج کے فیک انکاؤنٹرز بین الاقوامی سطح کا مسئلہ بن چکا ہے۔