چاہت فتح علی خان کی شہرت کی وجہ کیا؟ویڈیوبیان میں بڑاانکشاف کردیا

چاہت فتح علی خان کی شہرت کی وجہ کیا؟ویڈیوبیان میں بڑاانکشاف کردیا
کیپشن: چاہت فتح علی خان کی شہرت کی وجہ کیا؟ویڈیوبیان میں بڑاانکشاف کردیا

ویب ڈیسک: معروف سوشل میڈیا شخصیت چاہت فتح علی خان نے اپنی کامیابی کا سہرا خان پور کے نوجوان کے سر باندھ دیا! ایک حالیہ گفتگو میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی شہرت کی بنیاد رکھنے والا کوئی اور نہیں بلکہ معظم جتوئی نامی نوجوان ہے جو خان پور سے تعلق رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ "چند برس پہلے جب مجھے کوئی نہیں جانتا تھا، تو یہی معظم جتوئی تھا جس نے میری ویڈیوز کو وائرل کیا۔"ابتدائی دور میں جب وہ گمنامی کا شکار تھے، معظم جتوئی نے ان کے ٹیلنٹ کو سوشل میڈیا پر متعارف کروا کر انہیں مقبولیت کی راہ پر گامزن کیا۔

چاہت فتح علی خان کی یہ بات سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، اور صارفین خان پور کے اس نوجوان کو "ریئل ہیرو" قرار دے رہے ہیں جس نے ایک منفرد اسٹائل رکھنے والے فنکار کو دنیا کے سامنے لانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

یاد رہے کہ چاہت فتح علی خان اپنی انوکھے اندازِ گائیکی اور دلچسپ ویڈیوز کی بدولت یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر کروڑوں دل جیت چکے ہیں۔

Watch Live Public News