قابض بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری کا خون بہا دیا

قابض بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری کا خون بہا دیا
کیپشن: قابض بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری کا خون بہا دیا

ویب ڈیسک: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے اور بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ہے۔

  کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 22 سالہ کشمیری نوجوان کا ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔

کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فورسز نے کشمیری نوجوان کو محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں گرفتار کرکے گولیاں ماریں اور لاش نالے میں پھینک دی۔

شہید کشمیری نوجوان امتیاز احمد مقبوضہ وادی میں مزدوری کرتا تھا۔

Watch Live Public News