اسکائپ کو ہمیشہ کے لئے بند کردیا گیا

 اسکائپ کو ہمیشہ کے لئے بند کردیا گیا

ویب ڈیسک: آڈیو، ویڈیو اور پیغام رسانی کے لئے استعمال ہونے والی ایپ اسکائپ کو  22 سال کی طویل سروس کے بعد آج سے ہمیشہ کے لیے بند کر دیا گیا۔

اسکائپ کی مالک کمپنی مائیکروسافٹ نے مشہور ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم Skype کو بائیس سال کی طویل سروس کے بعد آج سے بند کر دیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ مائیکروسافٹ کی طرف سے بنائے گئے ایک دوسرے ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم، مائکروسافٹ ٹیمز ،کی مقبولیت کے بعد سامنے آیا ہے۔

ٹیمز میں بھی ان خصوصیات کو جاری رکھا گیا ہے جو اسکائپ میں موجود تھیں، مائیکرو سافٹ ٹیمز کے ذریعے انفرادی اور گروپ ویڈیو کالز، مسیجنگ اور فائل شیئرنگ جیسی خدمات سے مفت فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

 مائیکرو سافٹ کے مطابق گزشتہ 2 سالوں میں ٹیم استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں 4 گنا اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی اب اپنی توجہ ’’مائیکروسافٹ ٹیمز‘‘ پر مرکوز کر رہی ہے اور صارفین کو اس پلیٹ فارم پر منتقل ہونے کی ترغیب دے رہی ہے، واضح رہے کہ Skype کی مفت خدمات بند کر دی گئی ہیں تاہم Skype for Business فیچر موجود رہے گا۔

اسکائپ 22 سال کی طویل سروس کے بعد آج سے ہمیشہ کے لیے بند کر دیا گیا۔

 واضح رہے کہ Skype کی مفت خدمات بند کر دی گئی ہیں تاہم Skype for Business فیچر موجود رہے گا۔

Watch Live Public News