پاک فوج کی بھارت میں گونج،پاکستان نے بھارتی یوٹیوب چینل پر ملی نغمہ چلوا دیا

پاک فوج کی بھارت میں گونج،پاکستان نے بھارتی یوٹیوب چینل پر ملی نغمہ چلوا دیا

ویب ڈیسک: بھارت حکومت کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑی، بوکھلاہٹ کا شکار مودی حکومت نے متعدد پاکستانی سیاستدانوں، اداکاراؤں اور کرکٹرز کے اکاؤںٹ بند کردیے مگر پاکستان نے بڑی مہارت سے بھارتی یوٹیوب چینلز پاکستانی ملی نغمہ چلوا دیا جس پر بھارتی سیخ پا ہوگئے اور مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کو ایک اور محاذ پر منہ کی کھانا پڑ گئی،پاکستان نے بہترین حکمت عملی سے بھارتی یوٹیوب چینل پر اپنا ملی چلا دیا، بھارتیوں کی نیند اُڑ گئیں، پاکستان بھارت کے اندر اپنا بیانیہ پیش کرنے میں سبقت لے گیا 

وفاقی وزیر عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت نے اکاوٗنٹس بند کئے تو ہم نے اُن کو انہی کے گھر گھس کر مارا، پاکستانی ملی نغمہ بھارت کے یوٹیوب چینلز پر نشر ہونے پر صارفین نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ملی نغمے میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قومی عزم، دفاع وطن کے جذبے کی عکاسی کی گئی، پاکستانی ملی نغمہ بھارت میں یوٹیوب پر بطور اشتہار نشر ہورہا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی اور صارفین نے اپنی ہی حکومت پر کڑی تنقید کررہے ہیں۔

بھارتی عوام اپنے بیانیہ کی ناکامی پر بھارتی حکومت پر سوال اٹھا رہے ہیں، بھارت سچ کو جتنا بھی دبانے کی کوشش کرے، پاکستان کی آواز سرحدوں کے پار سنی جائے گی۔

Watch Live Public News