ملیالم فلموں  کے معروف اداکار سنتوش کے نائر ٹریفک حادثے میں  چل بسے

ملیالم فلموں  کے معروف اداکار سنتوش کے نائر ٹریفک حادثے میں  چل بسے

(ویب ڈیسک ) ملیالم فلموں کے معروف اداکار سنتوش کے نائر ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 65 برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  اداکارسنتوش کے نائر کی گاڑی کیرالہ کے علاقے ایڈور میں سامنے سے آنے والے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی، افسوسناک حادثے کے وقت ان کی اہلیہ بھی گاڑی میں موجود تھیں جو اس وقت شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے فوراً بعد اداکار سنتوش کے نائر  کو ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے کے باعث وفات پا گئے۔

سنتوش نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1982 میں فلم ایتھو آرتی کتھا سے کیا تھا اور اپنے طویل کیریئر کے دوران انہوں نے 100 سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔وہ فلموں میں اپنے منفی ، مزاحیہ کرداروں کی وجہ سے بے حد مقبول تھے۔

Watch Live Public News