(ویب ڈیسک ) نئی حج پالیسی کے تحت حج اخراجات 10لاکھ 75 ہزار سے11 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہوں گے۔
حج پالیسی کے مطابق قربانی کی رقم 55 ہزار روپے حج اخراجات پیکج کے علاوہ دینا ہوں گے، عازمین کو اقساط میں حج اخراجات جمع کرانے کی اجازت ہوگی، درخواست کیساتھ 2 لاکھ ، قرعہ اندازی میں نام آنےپر 14دن میں4 لاکھ روپےجمع کرانا ہونگے، باقی تمام اخراجات یکم سے 10 فروری 2025 تک دینا ہوں گے۔
نئی حج پالیسی کے تحت خواتین بغیر محرم جاسکیں گی، والد یا شوہر کی طرف سےحلف نامہ دینا ہوگا، سرکاری حج اسکیم میں 5 ہزار عازمین ڈالر اسکیم کے تحت حج کرسکیں گے، بیرون ملک سے زرمبادلہ پاکستان بھجوانا اور ویکسینشین کروانا بھی لازم ہوگا۔
حج پالیسی کے مطابق پرائیوٹ اسکیم میں اسپانسرز شپ کے تحت 30 ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ سرکاری اسکیم کیلئےمختصرحج کی اجازت ہوگی، مختصرحج 20 سے25 دن تک ہوگا ۔