بِٹ کوائن کی قیمت چار ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

بِٹ کوائن کی قیمت چار ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
کیپشن: بِٹ کوائن کی قیمت چار ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

ویب ڈیسک: دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی، بِٹ کوائن کی قیمت چار ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق، بِٹ کوائن پہلی بار جون کے بعد 100,000 ڈالر کی سطح سے نیچے گر گیا ہے، اور اس کی قیمت میں 6.7 فیصد کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد یہ 99,936 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، گذشتہ ماہ بِٹ کوائن کی قیمت 26,000 ڈالر تک پہنچ گئی تھی، جس کے بعد سے مارکیٹ میں 20 فیصد سے زائد کی کمی دیکھی گئی ہے۔

دوسری طرف، بِٹ کوائن کے علاوہ دیگر کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے، جس میں ایتھیریم کی قیمت میں 10 فیصد اور ایکس آر پی کی قیمت میں 6 فیصد کمی شامل ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق، حالیہ عرصے میں ڈیجیٹل کرنسیوں کی قیمتوں میں کمی کی ایک اہم وجہ سرمایہ کاروں کا محتاط رویہ ہے، جو بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے باعث محتاط ہو گئے ہیں۔

Watch Live Public News