ویب ڈیسک: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ اُن کو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر روکا گیا۔
لاہور ہائی کورٹ پنڈی بنچ نے شیخ رشید کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔ اس حوالے سے شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ جسٹس صداقت علی خان نے مجھے عمرے پر جانے کی اجازت دی تھی۔ عدالتی احکامات کی کاپی بھی متعلقہ اداروں کو بھیجی گئی تھی۔ عدالت نے واضع ہدایات کی تھی کوئی شکایت نہ ہو۔ ائیرپورٹ پر پہنچا تو مجھے عمرے پر جانے سے روک دیا گیا اور مجھے کہا گیا آپ نہیں جاسکتے۔
انہوں نے کہا کہ توہین عدالت کیلئے جسٹس صداقت علی خان کی عدالت میں جاونگا۔ ہائیکورٹ کے احکامات ماننے سے صاف انکار کیا گیا۔ جس ملک میں ہائیکورٹ کا حکم نہ چلتا ہو وہاں آسمان کی طرف ہی دیکھنا ہے۔ اللہ عمرہ بھی کروائے گا انکو اپنے فیصلے پر شرمندہ بھی ہونا پڑے گا۔