نیویارک کے نومنتخب میئرزہران ممدانی کی مودی پر کڑی تنقید کی پرانی ویڈیو وائرل

نیویارک کے نومنتخب میئرزہران ممدانی کی مودی پر کڑی تنقید کی پرانی ویڈیو وائرل
کیپشن: نیویارک کے نومنتخب میئرزہران ممدانی کی مودی پر کڑی تنقید کی پرانی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک:  نیویارک سٹی کے نومنتخب مسلمان میئر زہران ممدانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں انہوں نے انتخابی مہم کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی تھی۔

وائرل ویڈیو میں زہران ممدانی کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ مودی کی " فاشسٹ پالیسیوں" کے باعث ان کے ساتھ کسی تقریب یا پلیٹ فارم پر شریک نہیں ہوں گے۔

ممدانی نے واضح مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کو 2002 کے گجرات فسادات کے دوران ریاست کے اُس وقت کے وزیرِ اعلیٰ کی حیثیت سے مسلمانوں کے قتلِ عام کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ “میں ایسے شخص کے ساتھ اسٹیج پر نہیں کھڑا ہو سکتا جس نے گجرات میں مسلمانوں کے قتلِ عام میں کردار ادا کیا۔ یہ ایک اجتماعی قتلِ عام تھا، اور تاریخ اسے کبھی فراموش نہیں کرے گی۔”

نومنتخب میئر نے مودی کا موازنہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے کرتے ہوئے کہا کہ“ہمیں مودی کو اسی نظر سے دیکھنا چاہیے جس نظر سے ہم نیتن یاہو کو دیکھتے ہیں، وہ جنگی مجرم ہیں۔”

زہران ممدانی کے یہ بیانات اُن کی بھارتی نژاد مسلم شناخت کے پس منظر میں خاص اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کے انتخاب پر بھارتی شہریوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا تھا، تاہم مودی کے خلاف ان کے سخت مؤقف نے واضح کردیا کہ وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں مسلمانوں پر ظلم کرنے والے حکمرانوں کا ساتھ نہیں دیں گے۔

Watch Live Public News