ویب ڈیسک: نوجوان اسپنر کا انوکھا بولنگ انداز مائیکل وان کو بھا گیا، انگلینڈ کی شہریت دینے کی خواہش
ایک نوجوان اسپنر کا انوکھا بولنگ انداز سابق انگلش کپتان مائیکل وان کو بہت پسند آیا، جس کے بعد انہوں نے نوجوان کو انگلینڈ کی شہریت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو "لاسٹ مین اسٹینڈز" ٹورنامنٹ کے میچ کی ہے، جس میں نلوا واریئرز اور ڈھاکا اسنائپرز کے درمیان مقابلہ ہو رہا تھا۔
نلوا واریئرز کے بولر سپندیپ سنگھ کا بولنگ انداز اس قدر منفرد اور مشکل ہے کہ بلے باز کے لیے اس کی گیندوں کو سمجھنا آخر تک ممکن نہیں ہوتا۔
Surely we can get him an English passport .. https://t.co/UIvBFBCbtS
— Michael Vaughan (@MichaelVaughan) November 5, 2025
مائیکل وان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سپندیپ سنگھ کو انگلش پاسپورٹ دینا چاہیے تاکہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم میں ان کی خدمات حاصل کی جا سکیں۔