صدر مملکت نے وفاقی محتسب کا بیوہ کوکم پینشن دینے کا فیصلہ مسترد کر دیا

صدر مملکت نے وفاقی محتسب کا بیوہ کوکم پینشن دینے کا فیصلہ مسترد کر دیا
اسلام آباد ( پبلک نیوز) صدر عارف علوی نے وفاقی محتسب کا بیوہ کو کم پینشن دینے کا فیصلہ مسترد کر دیا۔ صدر مملکت کی ای او بی آئی کو 2017 میں شوہر کی تاریخ وفات سے بیوہ کو پینشن دینے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی شہری عائشہ عارف نے وفاقی محتسب کے 2020ء کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کو اپیل دائر کی تھی۔ وفاقی محتسب نے بیوہ کو تاخیر سے درخواست دینے پر یکم فروری 2019 ء سے پینشن دینے کا حکم دیا تھا۔ صدر مملکت نے ای او بی آئی کو بیوہ کو 29 ستمبر 2017ء سے تمام بقایہ جات ادا کرنے کا حکم دیدیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ مسلمان کی وفات پر وراثت اور دیگر تمام حقوق لاگو ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ شکایت کنندہ بیوہ شوہر کی تاریخ وفات سے پنشن کی حق دار ہے۔ وفاقی محتسب نے ناقابل دفاع بنیادوں پر درخواست کنندہ کی درخواست مسترد کی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔