وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا ٹیچرز ڈے پر خصوصی پیغام 

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا ٹیچرز ڈے پر خصوصی پیغام 
کیپشن: وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا ٹیچرز ڈے پر خصوصی پیغام 

ویب ڈیسک: وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے ٹیچرز ڈے پر خصوصی پیغام جاری کردیا۔ جس میں انہوں نے اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ معلم اعظم حضرت محمدؐ پر کروڑوں درود سلام-استاد کی عظمت کا اعتراف کرنے کے لئے ایک دن نا کافی ہے- استاد کی عظمت لازوال اور بے مثال ہے- اساتذہ کرام معاشرے کا سب سے معتبر اور قابل احترام طبقہ ہیں- 

مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ اپنے گرامی قدر اساتذہ سمیت ہر استاد کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں- پوزیشن ہولڈرز کے ساتھ ساتھ ان کے قابل احترام اساتذہ کو بھی اعتراف عظمت کے طورپر انعامات پیش کئے گئے- 

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ استاد نے علم ہی نہیں دیا بلکہ اخلاقی اقدار اور روایات سے بھی روشناس کرایا- پنجاب کے لاکھوں اساتذہ کرام کی محنت اور لگن کو سراہتے ہیں- اچھا استاد ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی کی بنیاد رکھ سکتا ہے-

Watch Live Public News