(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق مودی حکومت نے وویمنز کرکٹ کو بھی تنگ نظری اور متعصبانہ جنون کی بھینٹ چڑھا دیا۔
کولمبو میں پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس پر بھارتی کپتان نے پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے بڑے ٹورنامنٹ میں بھارتی ہٹ دھرمی نے سپرٹ آف کرکٹ کی ارتھی اٹھا دی۔کرکٹ کے میدان میں تہذیب اور روایات کو بدمست ہاتھی کی طرح روند کر بھارت کی دنیا بھر میں رسوائی۔
ذرائع کا کہناہے کہ کرکٹ کی دنیا میں بھارت کے ناقابل فہم اور دوغلے پن کی مذمت کی جارہی ہے۔کھیل کو گندی سیاست سے آلودہ کرکے بھارت نے اپنا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا۔