موبائل کے استعمال سے بچوں میں خطرناک امراض تیزی سے بڑھ رہے ہیں

موبائل کے استعمال سے بچوں میں خطرناک امراض تیزی سے بڑھ رہے ہیں

ویب ڈیسک:ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کے ہر اضافی گھنٹے کے لئے تفریحی کے لئے اسکرین فراہم کرنا ان کے دل اور میٹابولک نظام کومتاثر کرتا ہے اور مختلف امراض کا باعث بن رہا ہے، نیند کی کمی اس خطرے کو مزید بڑھا دیتی ہے۔

ماہرین کی تحقیق کے مطابق  جو بچے رات کو دیر سے سوتے ہیں یا کم سوتے ہیں، ان میں اسکرین ٹائم کے نقصانات کئی گنا زیادہ ہوتے ہیں۔ تحقیق نے ثابت کیا کہ اچھی نیند اس نقصان کو کسی حد تک کم کر سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق آن لائن کلاسز اور موبائل کے بڑھتے استعمال کے باعث بچوں میں موٹاپا اور دل کے امراض تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

والدین کے لیے ماہرین نے چند عملی تجاویز پیش کی ہیں، ان کے مطابق بچوں کا روزانہ اسکرین ٹائم 2 گھنٹے سے کم ہونا چاہیے، جبکہ سونے سے کم از کم ایک گھنٹہ پہلے تمام اسکرینیں بند کر دینی چاہییں۔

گھر میں ایسے ’ اسکرین فری‘ علاقے بنائے جائیں، جیسے کھانے یا نماز کے وقت، جہاں فون یا ٹی وی کا استعمال نہ ہو۔

والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کے ساتھ جسمانی کھیلوں یا مشترکہ سرگرمیوں کو فروغ دیں، اور خود بھی مثال بنیں، یعنی فون کا استعمال کم کریں تاکہ بچے ان کی پیروی کریں۔

Watch Live Public News