کوئٹہ  اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ  اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

(ویب ڈیسک ) کوئٹہ اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوئٹہ شہر اور گردونواح میں شام 6 بجکر 29 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے۔زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی ہے، زیر زمین گہرائی 25 کلو میٹر تھی  جبکہ زلزلے کا مرکز کوئٹہ شہر میں 65 کلو میٹر دور مغرب کی جانب تھا۔

زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

پی ڈی ایم اے حکام  کا کہنا ہے کہ  زلزلے سے اب تک کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے  ۔

Watch Live Public News