بچوں کیلئے الیکٹرک  مرسڈیز بینز SL300 متعارف، قیمت صرف 49 ہزار ڈالر  

بچوں کیلئے الیکٹرک  مرسڈیز بینز SL300 متعارف، قیمت صرف 49 ہزار ڈالر  

(ویب ڈیسک ) اگر آپ اپنے بچے کے لیے لگژری اسپورٹس کار کی تلاش میں ہیں اور قیمت کی پروا نہیں، تو 1950-60 کی دہائی کی مشہور مرسڈیز بینز SL300 کا یہ منی الیکٹرک ورژن آپ کی توجہ ضرور حاصل کرے گا، جس کی قیمت ہے صرف 40 لاکھ روبل (تقریباً 49 ہزار امریکی ڈالر)۔

یہ چھوٹی ضرور ہے مگر اس میں تمام خصوصیات شامل ہیں ۔اسے بچوں اور بڑوں دونوں کے لیے ایک بہترین "کھلونا" سمجھا جا رہا ہے۔ اس میں اصل گاڑی جیسی خصوصیات جیسے سائیڈ ایکزاسٹ، اصل جیسے ڈیش بورڈ گیجز، سوئچز اور مشہور مرسڈیز کا نشان شامل ہیں۔

یہ منی مرسڈیز 1.5 کلو واٹ کے الیکٹرک موٹر سے چلتی ہے، جس کی رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ اس کی وزن اٹھانے کی صلاحیت 120 کلوگرام ہے، جس کا مطلب ہے کہ بڑے بھی آرام سے اسے چلا سکتے ہیں۔

@aleksey_mercedes Самая крутая детская машина в мире! Mercedes-Benz SL 300 mini #aleksey_mercedes Стоимость и фото у меня в ТГ по ссылке в шапке профиля #мерседес #mercedes ♬ оригинальный звук - ALEKSEY_MERCEDES

گاڑی میں ایڈجسٹ ہونے والی لیدر سیٹس، ایلومینیم انسٹرومنٹ پینل، ٹرانسمیشن موڈ سلیکٹر، سب ووفر، اور فنکشنل لائٹس شامل ہیں۔ 

یہ انوکھا ماڈل روس کے معروف کار ڈیلرشپ "Aleksey Mercedes" کی جانب سے فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے، جو لگژری گاڑیوں کے مکمل اور منی ریپلیکا ماڈلز میں مہارت رکھتی ہے۔

Watch Live Public News