(ویب ڈیسک ) محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان شکتی کراچی سے تقریباً 800 کلومیٹر جنوب مغرب میں موجود ہے۔
سمندری طوفان شکتی شمال مغربی بحیرہ عرب میں موجود ہے۔ بحیرہ عرب میں ہواؤں کے دباؤ سے بننے والا طوفان شکتی کمزور ہونے لگا، طوفان شکتی کمزور ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی سے دور ہونے لگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان شکتی کراچی سے تقریباً 800 کلومیٹر جنوب مغرب میں موجود ہے۔آئندہ 12 گھنٹوں میں طوفان کے مزید کمزور پڑنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔