آسٹریلوی بیٹر کا بڑا کارنامہ، 141 گیندوں پر 314 رنز، اننگز میں 35 چھکے، 14 چوکے شامل

آسٹریلوی بیٹر کا بڑا کارنامہ، 141 گیندوں پر 314 رنز، اننگز میں 35 چھکے، 14 چوکے شامل

ویب ڈیسک: آسٹریلوی 20 سالہ کرکٹر ’ہر جس سنگھ‘ نے کلب کرکٹ کی تاریخ میں ایک ناقابلِ یقین اننگز کھیل کر سب کو حیران کر دیا، ’ہر جس‘ نے ویسٹرن سبربز کی جانب سے کھیلتے ہوئے سڈنی کرکٹ کلب کے خلاف 50 اوور کے میچ میں 141 گیندوں پر   314 رنز کی اننگز کھیلی۔

تفصیلات کےمطابق ہر جس سنگھ کی اننگز  میں  35 چھکے اور 14 چوکے شامل ہیں،  یہ سڈنی فرسٹ گریڈ کرکٹ کی تاریخ کی تیسری سب سے بڑی انفرادی اننگز اور آسٹریلوی پریمیئر کرکٹ میں محدود اوورز کی سب سے بڑی اننگز بن گئی۔

ہر جس سنگھ نے اس شاندار کارکردگی سے ویسٹرن سبربز کے سابق ریکارڈ ہولڈر اور آسٹریلیا کے سابق کپتان باب سمپسن کا 229 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ وہ اب عظیم کرکٹرز وِکٹر ٹرمپَر جنہوں نے 1903 میں 335 رنز بنائے تھے اور فل جاکس جنہوں نے 2007 میں 321 بنائے تھے اُن کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ 

ہر جس سنگھ نمبر تین پر بیٹنگ کے لیے آئے اور شروع میں چار گیندوں تک بغیر رن بنائے کھیلتے رہے، لیکن اس کے بعد انہوں نے شاندار جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اپنی سنچری صرف 74 گیندوں پر مکمل کی، اور پھر اگلے 67 گیندوں پر مزید 214 رنز جوڑ کر میدان میں چھکوں اور چوکوں کی بارش کردی۔

یہ اننگز نہ صرف ہر جس سنگھ کے لیے بلکہ آسٹریلوی کلب کرکٹ کے لیے بھی ایک یادگار لمحہ بن گئی، جس نے انہیں کرکٹ کے بڑے ناموں میں شامل کر دیا ہے۔

Watch Live Public News