شعیب ملک کا اہلیہ ثنا جاوید سے علیحدگی کی خبروں پر ردعمل آگیا

شعیب ملک کا اہلیہ ثنا جاوید سے علیحدگی کی خبروں پر ردعمل آگیا

(ویب ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی اہلیہ   ثنا جاوید سے علیحدگی کی خبروں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

شعیب ملک نے بیان میں  کہا کہ ان کی ازدواجی زندگی خوشگوار اور پرسکون ہے اور ایسی افواہوں میں کوئی سچائی نہیں۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ اُن کے بیٹے کا قیام دبئی میں ہے، والدہ سیالکوٹ میں رہتی ہیں جبکہ وہ خود کراچی میں پروفیشنل مصروفیات کے باعث رہائش پذیر ہیں، جس کی وجہ سے لوگ غلط اندازے لگا لیتے ہیں۔

شعیب ملک نے اس تاثر کو رد کیا کہ ان کے اور ثنا جاوید کے درمیان دوریاں ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر علیحدگی کی خبریں درست ہوتیں تو پھر انہوں نے اور ثنا نے حال ہی میں امریکی ریاست کیلیفورنیا کے مشہور تفریحی مقام سانٹا مونیکا کی تصاویر کیوں شیئر کیں؟ 

خیال رہے کہ  ان تصاویر میں دونوں ہنستے مسکراتے اور خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ پاک بھارت تنازع کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی شخصیات کو بدنام کرنے کی کوششیں معمول بن چکی ہیں، اور یہ حالیہ جھوٹا پروپیگنڈا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

Watch Live Public News