بھارت خوفزدہ، مودی کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں

بھارت خوفزدہ، مودی کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مودی کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں،آج بھی بھارت سید علی گیلانی کے نام سے خوفزدہ ہے،بزدل مودی آزادی کے نعرے برداشت نہیں کرپایا،92سالہ کشمیری رہنماموت کے بعد بھی آزادی کی علامت ہے،کشمیریوں کو بتانا چاہتا ہوں پوراپاکستان آپ کےساتھ کھڑاہے،افغانستان سے ہمارااسٹریٹیجک تعلق ہے، ہم نے افغانستان سے انخلا میں اہم کردار ادا کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ایئرلائن، سفارتخانے نے افغانستان کے انخلا میں اہم کرداراداکیا،کئی ممالک کے خفیہ اداروں کے سربراہاں نے کابل کا دورہ کیا،افغانستان کے معاملےپرآنکھیں بندکرکے نہیں بیٹھ سکتے،پتہ نہیں بھارت پاکستان کی کوششوں پر تنقید کیوں کر رہا ہے،بھارت کا افغانستان سے نہ کوئی تعلق تھا نہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ افغان سرزمین کوپاکستان کے خلاف استعمال کیا،ہم نے انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن سے بات کرنے کو کہا،الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے حوالے سے بیٹھ کربات کرنے کوکہا،ن لیگ میں تو ٹاس چل رہا ہے کون کس دن پارٹی کی قیادت کرےگا،پی ڈی ایم تو ختم ہو چکی۔