ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان پیر کوہوگا

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان پیر کوہوگا
پبلک نیوز: نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز سمیت آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان پیر کوکیا جائے گا۔ قومی کرکٹ کے چیف سلیکٹر محمد وسیم 6 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں واقع فار اینڈ بلڈنگ میں صبح سوا گیارہ بجےپریس کانفرنس کے ذریعےمیگا ایونٹ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔ کوویڈ 19 کی وجہ سے ان غیر معمولی حالات کے پیشِ نظر سماجی فاصلے کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے صرف ان رپورٹرز کو پریس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے جن کے پاس کوویڈ 19 سے بچاؤ کی ویکسنیشن کا سرٹیفیکٹ ہوگا۔ ٹی وی نیوز چینلز کو پریس کانفرنس کی لائیو فیڈ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس سے متعلق مزید تفصیلات پریس کانفرنس سے کچھ دیر قبل جاری کردی جائیں گی۔ تمام میڈیا نمائندگان سے درخواست ہے کہ وہ کوویڈ 19 سے متعلق ہدایات پر مکمل عمل کریں۔ آپ سے گزارش ہے کہ پریس کانفرنس کے دوران اپنے چہروں کو ماسک سے ڈھانپے رکھیں اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کے داخلی راستے پر تمام شرکاء کا تھرمل گن سے بخار چیک کیا جائے گا۔ شیڈول پاکستان میں شیڈول ٹی ٹونٹی میچز تمام میچز کا آغاز شام 7 بجے ہوگا۔ 25 ستمبر کو پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ 26 ستمبر کو پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ 29 ستمبر کو پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ یکم اکتوبر کو پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ 3 اکتوبر کو پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ پانچواں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ 12 اکتوبر کو پاکستان بمقابلہ انگلینڈ پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ہوگا۔ 14 اکتوبر کو پاکستان بمقابلہ انگلینڈ دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ہوگا۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 24 اکتوبر کو پاکستان بمقابلہ بھارت آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم دبئی میں ہوگا۔ 26 اکتوبر کو پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم شارجہ میں ہوگا۔ 29 اکتوبر کو پاکستان بمقابلہ افغانستان آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم دبئی میں ہوگا۔ 2 نومبر کو پاکستان بمقابلہ اے ٹو آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام شیخ زید انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں ہوگا۔ 7نومبر کو پاکستان بمقابلہ بی ون آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم شارجہ میں ہوگا۔ 10 نومبر کو پہلا سیمی فائنل بمقام شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں ہوگا۔ 11 نومبر کو دوسرا سیمی فائنل بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم دبئی میں ہوگا۔ 14 نومبر کو فائنل بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم دبئی میں ہوگا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔