نیشنل ٹی 20 کپ 2022: خیبرپختونخوا کی سدرن پنجاب کو 7 وکٹوں سے شکست

نیشنل ٹی 20 کپ 2022: خیبرپختونخوا کی سدرن پنجاب کو 7 وکٹوں سے شکست
راولپنڈی: نیشنل ٹی 20 کپ 2022 کے 11ویں میچ میں خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کر لی۔ فاتح ٹیم نے 42 رنز کا ہدف پانچویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ محمد عمران کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کا 11واں میچ بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا اور اسے 5 اوورز تک محدود کر دیا گیا ۔ سدرن پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 41 رنز بنائے ، زین عباس 14، محمد الیاس 13 اور شارون سراج 11 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ خیبرپختونخوا کی جانب سے عمران خان سنیئر اور محمد عمران نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ۔ جواب میں خیبرپختونخوا نے مطلوبہ ہدف 4.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ عامر عظمت 14 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، سدرن پنجاب کے محمد الیاس نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔