صدر مملکت کی لاہور میں کیپٹن محمد علی قریشی شہید کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت

صدر مملکت کی لاہور میں کیپٹن محمد علی قریشی شہید کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری کی   لاہور میں کیپٹن محمد علی قریشی شہید کے گھر آمد، صدر مملکت کا کیپٹن محمد علی قریشی شہید کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا۔

تفصیلات کےمطابق کیپٹن محمد علی قریشی گزشتہ دنوں بلوچستان میں شہید ہوئے تھے ، صدر مملکت نے کیپٹن محمد علی قریشی شہید کیلئے فاتحہ خوانی کی ، صدر مملکت کا کیپٹن محمد علی قریشی کی خدمات اور بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

صدر مملکت  کا کہناتھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمدردیاں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت سے نوجوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوئی، دہشت گردی کے فتنے کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے آخری دم تک کوششیں جاری رکھیں گے۔

قوم شہداء اور انکے خاندانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی ، صدر مملکت نے شہید کیپٹن کے اہلِ خانہ کے جذبہ حب الوطنی اور ایثار کو سراہا، صدر مملکت نے کیپٹن محمد علی قریشی کیلئے بلندی درجات، ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Watch Live Public News