نازیبا ویڈیوز کس نے شیئر کیں؟ اداکارہ ہانیہ عامر نے لڑکی کو پکڑ لیا

 نازیبا ویڈیوز کس نے شیئر کیں؟ اداکارہ ہانیہ عامر نے لڑکی کو پکڑ لیا

ویب ڈیسک:پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ عامر کی گزشتہ روز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر نازیبا جعلی ویڈیوز اور تصاویر گردش کررہی ہیں جس پر ان کے فینز بھی پریشان ہیں جبکہ سوشل میڈیا کے کچھ صارفین تو ان ویٖڈیوز اور تصاویر کو ہا نیہ کی ہی سمجھ رہے ہیں اس پر اداکارہ نے بھی خاموشی توڑ دی ہے۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی نازیبا لباس میں تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں ، جو کہ ہانیہ عامر سے کافی مشابہت رکھتی ہیں ،ان وائرل تصاویر اور وڈیوز کو سوشل میڈیا کے کچھ اکاونٹس کی جانب سے ہانیہ عامر کی اصلی ویڈیوز اور تصاویر قرار دیا گیا۔

 اس پر اداکارہ نےمایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو یقین ہے کہ یہ میری ویڈیوز  ہیں ، تو یہ میری ویڈیوز نہیں ہیں ، اداکارہ نے اس واقعہ پر قانون کی عدم موجودگی پر سوال اٹھاتے ہوئے یہ بھی کہا  کے کیا ایسی چیزوں پر کوئی قانون ہو سکتا ہے ؟

یہ اے آئی کا مواد بہت خوفناک ہے،اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے ایسے اکاونٹس کو رپورٹ کرنے کا بھی کہا جو ان کہ ایسی جعلی ویڈیوز پوسٹ کر رہے ہیں جس پر ان کے مداحوں اور ان کے دوستوں نے ان سے اظہار ہمدردی بھی کیا ۔

اس بیان کے بعد ہانیہ عامر نے اس لڑکی کو بھی ڈھونڈ نکالا جو اداکارہ کی اے آئی جنریٹڈ نازیبا ویڈیوز شیئر کر رہی تھی، ہانیہ عامر نے ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ بطور اسٹوری شیئر کیا جو ’انوریت سندھو‘ نامی لڑکی کا ہے اور اس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 22 عشاریہ 4 ہزار فالوورز دیکھے جاسکتے ہیں۔

اس اکاؤنٹ سے کُل 104 پوسٹس شیئر کی گئیں جن میں زیادہ تر ہانیہ عامر کی ہی ڈیپ فیک ویڈیوز شامل تھیں، اس اکاؤنٹ سے 20 لوگوں کو فالو کیا جارہا ہے جن میں دلجیت سنگھ، کرن اوجلا سمیت دیگر پنجابی سنگرز شامل ہیں۔

اسکرین شاٹ کے ساتھ ہانیہ عامر نے لکھا کہ ’مجھے اس نے بلاک کردیا ہے لیکن کیا آپ سب لوگ اس اکاؤنٹ کو رپورٹ کر سکتے ہیں؟‘


 

Watch Live Public News