ویب ڈیسک: غازیانِ 1965 کی شجاعت کو قوم کا سلام۔ یومِ دفاع کے موقع پر 1965 کے تاریخ ساز معرکے میں سرخرو ہونے والے غازیوں نے اپنے احساسات کا اظہار کیا۔
غازیانِ وطن صوبیدار ریٹائرڈ میجر علی شان کا کہنا تھا کہ ''جب پتہ چلا کہ بھارت نے اپنی فوج لاہور اور سیالکوٹ بارڈر پر بھیجی ہے تو ہم نے بھی رائے ونڈ کی جانب واپسی اختیار کی''۔
نائب رسالدار ریٹائرڈ غیاث محمدنے کہا کہ جب ہمیں پتا چلا کہ بارڈر پر دشمن گڑبڑ کر رہا ہے تو ہم نے بھی اپنی تیاری پکڑ لی۔ چھمب جوڑیاں کے مقام پر دشمن کا بھرپور مقابلہ کیا اور پاکستان کا جھنڈا لہرایا۔اس وقت صرف پاکستان آرمی نہیں بلکہ بچہ بچہ جوش میں تھا۔
نائب صوبیدار ریٹائرڈ عبدالحفیظ کا کہنا تھا کہ جہلم کے مقام پر ہمیں حکم ملا کہ فوراً حفاظتی اقدامات کے لئے تیار ہو جاؤ۔اس وقت ہر پاکستانی میں نہایت جوش اور جذبہ تھا جس کی وجہ سے ہم نے جنگ جیتی۔پوری قوم اس وقت بھی اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
سپاہی ریٹائرڈ عبدالوحید نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے وہ کر دکھایا جس کی مثال نہیں ملتی، ٹینکوں کے آگے لیٹ گئے۔پاک فوج نے دشمن کے تمام ٹینک تباہ کر دئیے۔