ویب ڈیسک: معروف ٹک ٹاکر اور خودساختہ حکیم، شہزاد عرف "لوہا پاڑ"، کو مبینہ طور پر سی سی ڈی (کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ) ملتان نے حراست میں لے لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکیم شہزاد پر سوشل میڈیا پر متنازع ویڈیوز، جھوٹے دعووں اور غیر مستند طبی نسخوں کی تشہیر کا الزام ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان کے خلاف تحقیقات کچھ عرصے سے جاری تھیں، اور ممکنہ طور پر یہی وجوہات گرفتاری کا سبب بنی ہیں۔
تاہم، اس حوالے سے سرکاری سطح پر فی الحال کوئی تصدیق یا بیان سامنے نہیں آیا۔ نہ ہی سی سی ڈی ملتان کی جانب سے گرفتاری کے بارے میں باضابطہ طور پر کچھ کہا گیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے واقعے پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں، اور کچھ حلقے اس گرفتاری کو "سوشل میڈیا کی غیر اخلاقی حدوں پر کریک ڈاؤن" سے بھی جوڑ رہے ہیں۔
خبر کی مزید تفصیلات اور تصدیق کے لیے رابطہ کیا جا رہا ہے، جیسے ہی مزید معلومات سامنے آئیں گی، اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا۔