پاک بحریہ کے ڈی جی پی آر کموڈور احمد حسین  کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

پاک بحریہ کے ڈی جی پی آر کموڈور احمد حسین  کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

(ویب ڈیسک ) پاک بحریہ کے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز کموڈور احمد حسین کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  ریئر ایڈمرل احمد حسین اپنے شاندار کیریئر کے دوران مختلف تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ اس وقت وہ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی) کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ریئر ایڈمرل احمد حسین جہازوں کی کمانڈ سمیت بحرین میں کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی کمان بھی کر چکے ہیں۔

انہوں  نے پاک بحریہ اور عوام کے درمیان شفافیت اور رابطے کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔

Watch Live Public News