سابق اولمپیئن باکسر بابر علی خان لاہور میں انتقال کر گئے

سابق اولمپیئن باکسر بابر علی خان لاہور میں انتقال کر گئے

(ویب ڈیسک ) سابق اولمپیئن باکسر بابر علی خان لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن  نے بابر علی خان کے انتقال کی تصدیق  کردی۔ 62 سالہ بابر علی خان طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

بابر علی نے لاس اینجلس اولمپکس 1984 میں بینٹم ویٹ کیٹگری میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔ بابر علی خان نے ایشین گیمز 1986 میں چاندی کا تمغہ بھی حاصل کیا تھا۔

بابرعلی پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے ساتھ کوچ کی حیثیت سے منسلک رہ چکے ہیں۔

Watch Live Public News