ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی پہلی بار میڈیا کے سامنے آگئیں

 ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی پہلی بار میڈیا کے سامنے آگئیں

ویب ڈیسک:سوشل میڈیا پر نازیبا مواد اپ لوڈ کرنے اور جوئے کی ترغیب دینے کے الزام میں گرفتار یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 دن کی توسیع کردی گئی ہے، دوسری جانب ان کی اہلیہ پہلی بار میڈیا کے سامنے آئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  گرفتار یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ضلع کچہری میں ڈکی بھائی کی پیشی کے موقع پر موجود ہیں، اس موقع پر میڈیا کے سوالوں کا جواب بھی دیا۔ 

ویڈیو میں وہ کہہ رہی ہیں ایف آئی اے حکام جو بھی کہہ رہے ہیں ہم اُن کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔

ڈکی بھائی کے وکلا کی بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین طریقے سے اس کیس کو آگے لے کر چلے رہے ہیں، عروب جتوئی سے مزید سوال کئے گئے جن کے جواب دیے بغیر وہ وہاں سے چلی گئیں۔

Watch Live Public News