میٹرک کے امتحانات ملتوی، دوبارہ کب ہونگے؟ طلبہ کیلئے اہم خبر

میٹرک کے امتحانات ملتوی، دوبارہ کب ہونگے؟ طلبہ کیلئے اہم خبر

ویب ڈیسک: راولپنڈی بورڈ کی جانب سے میٹرک کے سیکنڈ اینول امتحانات تین ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیے گئے ۔

راولپنڈی بورڈ  کے مطابق 10 ستمبر سے شروع ہونے والے امتحانات اب 29 ستمبر کو ہوں گے،فیصلہ موجودہ موسمی اور سلابی صورتحال اور مسلسل بارشوں کے باعث کیا گیا۔

امتحانات ملتوی کرنے کا مقصد طلبہ کو بہتر سہولیات اور سازگار ماحول فراہم کرنا ہے،نئی ڈیٹ شیٹ آئندہ چند دنوں میں جاری کر دی جائے گی۔

انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج متاثر نہیں ہوں گے، امتحانات ملتوی ہونے سے طلبہ کے تعلیمی سال پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔

Watch Live Public News