ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 5 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 345 روپے 87 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 5 سے 7 ستمبر تک نافذ العمل ہوں گی۔