پی سی بی کے ہیڈکوچز کیلئے گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی سے معاملات طے

پی سی بی کے ہیڈکوچز کیلئے گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی سے معاملات طے
کیپشن: Gary Kirsten and Jason Gillespie settled for PCB head coaches

ویب ڈیسک: (شکیل خان) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچز کیلئے گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی سے معاملات طے پاگئے۔

تفصیلات کے مطابق ریڈ بال فارمیٹ کیلئے جیسن گلیسپی جبکہ وائٹ بال کیلئے گیری کرسٹن کو پاکستانی ٹیم کا ہیڈکوچ بنانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

دونوں فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کی تلاش کیلئے اشتہار دے دیا گیا ہے، اسسٹنٹ کوچ کے لیے کم از کم لیول ٹو کوچ ہونا ضروری ہے، اس کے ساتھ انٹرنیشنل ٹیم، فرنچائز یا ڈومیسٹک ٹیم کے ساتھ 3 سال کا تجربہ بھی ضروری قراردیا گیا ہے، 20 اپریل تک خواہشمند امیدوار درخواستیں جمع کراسکیں گے۔

اسسٹنٹ کوچ ریڈ بال اور وائٹ بال فارمیٹ کے کوچز کا معاون ہوگا۔

بورڈ رسمی کارروائیاں مکمل ہونے کا منتظر ہے بعدازاں کوچز کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔