جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی مدد سے ڈیجیٹل سکل پروگرامز کا آغاز

جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی مدد سے ڈیجیٹل سکل پروگرامز کا آغاز
کیپشن: جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی مدد سے ڈیجیٹل سکل پروگرامز کا آغاز

پبلک نیوز: جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی مدد سے ڈیجیٹل سکل پروگرامز کا آغاز ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں نوجوانوں کوروزگار کےمواقع فراہم کرنے کےلیےپاک فوج کی مدد سےڈیجیٹل سکلز کےچوتھے بیچ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تین ماہ کے اس پروگرام میں طلبہ اور طالبات کو آٹوکیڈ،ویڈیو ایڈیٹنگ، فری لانسنگ، گرافکس ڈیزائننگ اورکرییٹیو رائٹنگ کورسز پڑھائے جائیں گے۔

 اس بیچ میں وانا،شکئی،سراروغہ اورسروکئی کے 77 طلبہ وطالبات حصہ لے رہے ہیں،اب تک جنوبی وزیرستان کے 180 کے قریب نوجوان ان کورسز سے مستفید ہو چکے ہیں ۔

تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے سیکیورٹی فورسز نے وانا اور شکئ میں انٹرنیٹ سے آراستہ جدید کمپیوٹر لیبز بھی قائم کی ہیں۔

نوجوانوں نے صوبائی حکومت اورپاک فوج  کی جانب سے جدید علوم کے فروغ کے اقدامات کو خوش آئیند قرار دیا۔