معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی ڈانس کرتے نئی ویڈیو نےسوشل میڈیا پرتہلکہ مچادیا

معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی ڈانس کرتے نئی ویڈیو نےسوشل میڈیا پرتہلکہ مچادیا
کیپشن: معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی ڈانس کرتے نئی ویڈیو نےسوشل میڈیا پرتہلکہ مچادیا

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی  بالی ووڈ اداکارہ تشار کپور کے گیت پر شاندار ڈانس کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی جسے مداحوں نے بہت پسند کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہےجس میں انہیں ایک شادی کی تقریب میں گروپ کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں ہانیہ عامر بھارتی فلم 'کچھ تو ہے' کے گانے 'ڈِنگ ڈونگ ڈولے' پر رقص کر رہی ہیں۔

ویڈیو میں ہانیہ عامر سنہرے لہنگا چولی میں ملبوس ہیں اور دوپٹے کو بھی خوبصورتی سے سیٹ کر رکھا ہے جو انکی اوور آل لُک کو حسین ترین بناتا دکھا۔

اداکارہ خوب جوش و خروش کے ساتھ ڈانس اسٹیپس دیتی نظر آئیں اور شوخ مزاجی کے ساتھ ڈانس فلور پر متعدد لوگوں کی موجودگی کے باوجود سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

ہانیہ عامر نے یہ شاندار ڈانس میوزیشن ماریہ اونیرا کی شادی کی تقریب میں کیا جس میں وہ خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی نظر آئیں۔

ہانیہ عامر کی یہ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئی اور فینز نے اسے خوب پسند بھی کیا۔

Watch Live Public News