عالمی منڈی میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں واضح کمی

عالمی منڈی میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں واضح کمی
کیپشن: عالمی منڈی میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں واضح کمی

ویب ڈیسک: عالمی منڈی میں ملائیشین خوردنی تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماہرین کمی کی وجہ شکاگوسویا تیل اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی بتا رہے ہیں۔ 

ماہرین کا ماننا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جوابی تجارتی ٹیرف کی وجہ سے عالمی تجارتی جنگ تیز ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے افراط زر بڑھنے اور معاشی ترقی میں کمی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ 

برسا ملائیشیا ڈیرویٹیوز ایکسچینج پر جون کی ترسیل کے لیے پام آئل کے بینچ مارک معاہدے کی قیمت ابتدائی تجارت میں 92 رنگٹ یا 2.05 فیصد کم ہو کر 4,397 رنگٹ (993.67ڈالر) فی میٹرک ٹن ہوگئی۔

یاد رہے کہ جمعرات کو اس معاہدے کی قیمت 0.62 فیصد کم ہوئی تھی۔

Watch Live Public News