میٹا نے نیا اے آئی ماڈل لاما 4 صارفین کیلئے متعارف کرادیا

میٹا نے نیا اے آئی ماڈل لاما 4 صارفین کیلئے متعارف کرادیا

(ویب ڈیسک )   میٹا  کی جانب سے اپنا نیا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل لاما 4 صارفین کیلئے  متعارف کرا دیا گیا ہے۔

میٹا کا نیا ماڈل 4 ورژنز لاما 4 اسکاؤٹ، لاما 4 Maverick، لاما 4 Behemoth اور لاما 4 کی شکل میں دستیاب ہوگا۔

کمپنی نے بیان میں کہا ہے کہ  تمام ورژنز کو ٹیکسٹ، تصاویر اور ویڈیو پر مشتمل ڈیٹا سے تربیت دی گئی ہے تاکہ وہ زیادہ بہتر طریقے سے تصویری مواد کو سمجھ سکیں۔

میٹا کا کہنا ہے کہ لاما 4 اسکاؤٹ اور Maverick سب  کیلئے  لاما ڈاٹ کام میں دستیاب ہیں جبکہ Behemoth کو تربیت دینے کا عمل ابھی جاری ہے۔

میٹا کے مطابق واٹس ایپ، میسنجر، فیس بک اور واٹس ایپ میں موجود اس کے اے آئی اسسٹنٹ میٹا اے آئی کو 40 ممالک میں لاما 4 سے اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔

اس وقت یہ  صرف امریکا تک محدود ہیں  اور دیگر ممالک میں بتدریج توسیع دی جائے گی ۔

میٹا نے بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ اندرونی طور پر ٹیسٹنگ سے ثابت ہوا کہ meverick جنرل اسسٹنٹ اور چیٹ کیلئے بہترین ثابت ہوا ہے جسے کریٹیو رائٹنگ کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس کے مقابلے میں لاما 4 اسکاؤٹ دستاویزات کی سمری اور منطقی جواز میں زیادہ بہتر ثابت ہوا ہے۔

Watch Live Public News