(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے پوڈ کاسٹ کے دوران تیمورجھگڑاپر اسٹیبلشمنٹ کیساتھ رابطوں کاالزام عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تیمورسلیم جھگڑا نے الزامات کی تردید کی ہے۔ اس حوالے سے تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ مجھے صوبائی کابینہ میں آنے کاکوئی شوق نہیں.
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے واٹس ایپ گروپ میں بھی تیمورجھگڑااورعلی امین نےایک دوسرے کے خلاف سخت الفاظ کااستعمال کیا۔ تیمورجھگڑاواٹس گروپ میں جواب دیا کہ میرے خلاف نیب اوردیگر ادارو ں کااستعمال کسی کے اشارے پر کیاجارہا ہے۔
تیمورجھگڑانے صوبائی احتساب کمیٹی کے 24سوالا ت کے جوابات بھی کمیٹی کو بھیج دئیے۔
خیال رہے کہ صوبائی حکومت کی احتساب کمیٹی نے 5مارچ کوجھگڑاسے خزانہ ،صحت اوردیگر امورکے جوابات طلب کئے تھے۔
تیمور جھگڑا نے جواب میں کہا ہے کہ میرے خلاف گزشتہ ایک سال سے دبے چپے الفاظ میں ایک مہم جاری ہے،
مجھ سے پوچھے گئے یہ سوالات نگران دورمین بھی نیب اورانٹی کرپشن کے محکمے کے ذریعےپوچھے گئے تھے۔
انہوں نےجواب میں کہا کہ احتساب کمیٹی کے بیشترسوالات صوبائی وزیر کے لیول کے نہیں ،بلکہ محکمے کے لیول کے ہیں، بحیثیت وزیر خزانہ ملک بھر میں پہلی مرتبہ خزانہ پر بوجھ کم کرکے پنشن اصلاحات نافذکئے، کوروناکے دنوں میں بھی محکمے صحت نے اہم کرداداداکیاتھا۔