کراچی کنگز نے پی ایس ایل سیزن 10 کیلئے نئے کٹ متعارف کروادی

کراچی کنگز نے پی ایس ایل سیزن 10 کیلئے نئے کٹ متعارف کروادی

ویب ڈیسک: کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے آغاز سے قبل اپنی نئی کِٹ متعارف کروا کر شائقین کرکٹ کو ایک نیا انداز پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ کِٹ نیلے اور سرخ رنگوں کا حسین امتزاج ہے، جسے "دی پیس کلب" نے ڈیزائن کیا ہے۔ دی پیس کلب اسپورٹس اور فیشن ویئر کے میدان میں ایک منفرد سوچ رکھتا ہے، اور ان کی تخلیقی صلاحیتیں اس کِٹ میں واضح طور پر نظر آتی ہیں۔

اس کِٹ کا بنیادی رنگ نیلا ہے جو کراچی کنگز کی ٹیم کے وقار اور مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے، جب کہ سرخ پٹیاں توانائی اور جوش کا اشارہ دیتی ہیں۔ شرٹ کا ڈیزائن سادگی اور نفاست کے ساتھ کلاسک انداز کی عکاسی کرتا ہے، جو پیس کلب کی تخلیقی سوچ کا نتیجہ ہے۔

نئی کِٹ نہ صرف دیکھنے میں دلکش ہے بلکہ کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کے لیے بھی انتہائی موزوں ہے، جس کا مقصد میدان میں توانائی اور جذبہ فراہم کرنا ہے۔

پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہو رہا ہے، اور کراچی کنگز اپنے پہلے میچ میں 12 اپریل کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز کا مقابلہ کرے گی۔

Watch Live Public News