عمران ہمارے ساتھ میٹنگ میں نہیں بیٹھتا تھا،  اب میٹنگز میں آنے کیلئے منتیں کر رہا ، خواجہ آصف

عمران ہمارے ساتھ میٹنگ میں نہیں بیٹھتا تھا،  اب میٹنگز میں آنے کیلئے منتیں کر رہا ، خواجہ آصف

(ویب ڈیسک ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ  پی ٹی آئی والوں نے ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کردیا ہے، عمران خان  کے دور میں کرپشن عروج پر تھی، پی ٹی آئی والوں کا لیڈر بین الاقوامی چور ہے،   عمران خان  ہمارے ساتھ میٹنگ میں نہیں بیٹھتا تھا لیکن  اب میٹنگز میں آنے کیلئے منتیں کر رہا ہے۔

سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب میں خواجہ آصف  نے کہا کہ ہم نے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے پی ٹی آئی سے حکومت حاصل کی اس وقت ہر طرف تباہی تھی،  کہا جارہا تھا ملک معاشی حالات کے باعث دیوالیہ ہوجائے گا لیکن پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے ملکر اس ملک کیلئے امید کی کرن پیدا کی۔

انہوں نے کہا کہ   حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کی شرح میں کمی آئی، وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو مشکل حالات سے نکالا۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ  پی ٹی آئی والوں نے ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کردیا ہے، بانی پی ٹی آئی کے دور میں کرپشن عروج پر تھی، پی ٹی آئی والوں کا لیڈر بین الاقوامی چور ہے، بانی پی ٹی آئی ہمارے ساتھ میٹنگ میں نہیں بیٹھتا تھا لیکن اپنے دور میں کسی میٹنگ میں نہ بیٹھنے والا بانی پی ٹی آئی اب میٹنگز میں آنے کیلئے منتیں کر رہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ   پی ٹی آئی  ٹکڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے، کل تک پی ٹی آئی والے کہتے تھے امریکی غلامی نامنظور، آج امریکا کی منتیں کرتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے بیان دے دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  بجٹ سے پہلے عوام کو خوشخبریاں سنائیں گے، شہباز شریف نے ایک سال کے اندر ناممکن کو ممکن کردکھایا۔

Watch Live Public News