ویب ڈیسک: راولپنڈیز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سے باہر ہو گئے ہیں۔
فرنچائز راولپنڈیز نے تصدیق کی کہ نسیم شاہ کراچی کنگز کے خلاف میچ میں سائیڈ انجری کا شکار ہوئے، اور میڈیکل ٹیم اب ان کی بحالی اور فٹنس کی نگرانی کر رہی ہے۔
ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ نسیم شاہ کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں اور توقع ہے کہ ری ہیب اور فٹنس کلیئرنس کے بعد وہ ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے میں دوبارہ ٹیم میں شامل ہو سکیں گے۔