پیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی کا طریقہ کار طے، رقم براہِ راست اکاؤنٹس میں منتقل ہوگی

پیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی کا طریقہ کار طے، رقم براہِ راست اکاؤنٹس میں منتقل ہوگی
کیپشن: پیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی کا طریقہ کار طے، رقم براہِ راست اکاؤنٹس میں منتقل ہوگی

ویب ڈیسک: حکومت نے شہریوں کو پیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کے لیے طریقہ کار وضع کر لیا ہے، جس کے تحت سبسڈی براہِ راست مستحق افراد کے اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی۔

وزارتِ آئی ٹی حکام کے مطابق اس مقصد کے لیے نہ کوئی موبائل ایپ متعارف کرائی جا رہی ہے اور نہ ہی پیٹرول کی راشننگ ہوگی۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفاتر سے ڈیٹا حاصل کر کے اسٹیٹ بینک کو فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ ادائیگیوں کا عمل مکمل کیا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ کی بنیاد پر سبسڈی متعلقہ افراد کے بینک اکاؤنٹس یا ڈیجیٹل والٹس میں منتقل کی جائے گی، جبکہ ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے ادائیگیوں کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق تمام صوبے ایک ہی پالیسی پر عمل کریں گے، تاہم موٹر سائیکل سواروں اور کسانوں سے متعلق اقدامات صوبائی سطح پر کیے جائیں گے، جبکہ ٹرانسپورٹ سیکٹر (ٹرک، بسیں اور دیگر بڑی گاڑیاں) کے لیے فیصلے قومی سطح پر ہوں گے۔

مزید برآں اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے لیے بھی سبسڈی کے اقدامات قومی سطح پر ہی نافذ کیے جائیں گے۔

Watch Live Public News