ویب ڈیسک: مراد سعید کی نااہلی کے بعد خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر پی ٹی آئی نے اپنے امیدوار کو حتمی شکل دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ نے عرفان سلیم کو سینیٹ ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ سجاد محمد کورننگ امیدوار ہوں گے۔ پارٹی قیادت نے دیگر افراد کو کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے سے روک دیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ نے اعلان کیا ہے کہ امیدوار کے نام کا باضابطہ اعلان کل کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق اس نشست پر پولنگ 23 اپریل کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہوگی، جبکہ کاغذاتِ نامزدگی 6 اور 7 اپریل کو جمع کرائے جا سکیں گے اور 10 اپریل کو جانچ پڑتال مکمل ہوگی۔
یہ ضمنی انتخاب صوبائی سیاست میں اہمیت کا حامل ہے، جس کے لیے سیاسی جماعتیں اپنی حکمت عملی ترتیب دے رہی ہیں۔