ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے مہنگائی اور پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے پیشِ نظر کم آمدنی والے افراد کے لیے ‘احساس فیول سپورٹ پروگرام’ کا آغاز کر دیا ہے، جس کی رجسٹریشن 6 اپریل سے شروع ہو گئی ہے۔
اس اسکیم کے تحت موٹر سائیکل، اسکوٹر اور رکشہ مالکان کو ماہانہ 2 ہزار روپے ایندھن سبسڈی دی جائے گی تاکہ روزمرہ سفر کے اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔
عمران خان کی احساس فیول اسکیم کا آغاز۰ خیبر پختونخواہ کا ہر موٹر سئیکل سوار اس کا اہل،
— Shafi Jan (@ShafiJanPTI) April 4, 2026
نوٹ: یہ سروس پیر بروز 6 اپریل سے شروع ہو رہی ہے انشاءللہ! pic.twitter.com/3n66STqpur
حکومت نے رجسٹریشن کا عمل آسان بنانے کے لیے ‘دستک ایپ’ متعارف کرائی ہے، جس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے درخواست دے سکتے ہیں، جبکہ سبسڈی ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد کم آمدنی والے طبقے اور روزانہ سفر کرنے والوں کو براہِ راست ریلیف فراہم کرنا ہے۔