’نوازشریف کو لندن بھجوانے کا فیصلہ حکومت کا تھا‘

’نوازشریف کو لندن بھجوانے کا فیصلہ حکومت کا تھا‘

لاہور(ویب ڈیسک) میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کو لندن بھجوانے کا فیصلہ عمران نیازی حکومت کا تھا.

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹؤئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سیاسی نفرت پر مبنی حکومتی بیانات پاکستان کے وقار کے منافی ہیں، سیاسی پگڑیاں اچھالنے والے پاکستان کی پگڑی نہ اچھالیں تو مہربانی ہوگی، سیاسی فائدے کے لئے حقائق کے برعکس بیانات باعث افسوس ہیں، تین بار وزیراعظم رہنے والے نوازشریف کی زندگی پر سیاست بے حسی اور غیرانسانی رویہ ہے .

ان کا کہنا تھا کہ محض سیاست کے لئے ایک فرد کوبدنام کرنے کا حکومتی رویہ پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے ،ہوش کے ناخن لیں، نوازشریف کو لندن بھجوانے کا فیصلہ عمران نیازی حکومت کا تھا، نواز شریف کا علاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا یہ فیصلہ بھی حکومت کے سرکاری بورڈ کا تھا ، ڈاکٹرز کے مشورے کے مطابق نوازشریف کے علاج اور لندن میں قیام کا فیصلہ ہوگا، ڈاکٹرجب اجازت دیں گے تو نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے، قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپیل دائر کر دی گئی ہے، اپیل پر فیصلہ ہونے تک محمد نوازشریف قانونی طور پر لندن میں قیام کر سکتے ہیں.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔