مظفرآباد ( پبلک نیوز) پاکستان کے مایاناز وکیٹ کیپر کامران اکمل مظفرآباد سٹیڈیم کی خوبصورتی کے گرویدہ ہو گئے۔ کامران اکمل نے کہا ہے کہ مظفرآباد سٹیڈیم کا وینیو خوبصورت ترین وینیو ہے۔ میں پہلی بار کرکٹ کھیلنے مظفرآباد آیا ہوں۔ مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم ساؤتھ افریکا اور ویسٹ انڈیز کے سٹیڈیم سے بھی خوبصورت ہے۔ کامران اکمل نے مزید کہا کہ مظفرآباد سٹیڈیم چاروں طرف پہاڑوں میں گھیرا ہوا ہے جو اپنی مثال آپ ہے۔ جب اس سٹیڈیم کے لائیو مناظر جائیں گے تو دنیا دیکھے گی۔ کے پی ایل کی منیجمنٹ مبارک باد کی مستحق ہے جنوں نے یہ زبردست لگ آرگنائیز کی۔ یہ لیگ کشمیری نوجوانوں کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کرکٹ ذریعے اس لیگ کو کامیاب بنائیں گے۔