دیپیکا پڈوکون بچپن میں کیسی دکھتی تھیں؟

دیپیکا پڈوکون بچپن میں کیسی دکھتی تھیں؟
ویب ڈیسک : بھارتی سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون نے بچپن کی تصاویر پر بنائی گئی مختصر سی ویڈیو شیئر کردی۔ بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی جانب سے ان کے آفیشل انسٹاگرام پر مختصر سی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اداکارہ کی بچپن میں مختلف مقامات پر لی گئی تصاویر ہیں۔
شیئر کی جانے والی ویڈیو میں اداکارہ کے میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو کا ایک کلپ بھی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک مجھے یاد ہے میں ہمیشہ ایک ایسی طالب علم رہی ہوں جو کلاس روم کے باہر چیزوں کو کرنا چاہتی تھی۔ اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں خود کو ایک بہترین طالب علم قرار دیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔