وزیراعظم عمران خان نتھیا گلی پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان نتھیا گلی پہنچ گئے
اسلام آباد (پلک نیوز) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نتھیا گلی پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ خود صاف اور شفاف ماحول میں رہتے ہوئے تروتازہ کریں گے۔ وزیراعظم ہاؤس ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان دو دن نتھیا گلی میں گزاریں گے۔ وزیراعظم پشاور سے براہ راست نتھیا گلی پہنچے۔ ان کی وہاں موجودگی کے پیشِ نظر تمام علاقہ کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ عید کے موقع پر بھی وزیر اعظم نتھیا گلی میں موجود تھے۔ نتھیا گلی ان کا پسندیدہ مقام ہے، یہی وجہ ہے کہ جب بھی موقع یا فرصت میسر آئے، وہ نتھیاگلی کا رخ کرتے ہیں۔ اس بار بھی وزیراعظم ویک اینڈ وہاں پر گزاریں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔