'نامناسب ماحول' پیراگوئے کی خاتون تیراک کو اولمپکس ویلیج سے نکال دیا گیا

  'نامناسب ماحول' پیراگوئے کی خاتون تیراک کو اولمپکس ویلیج سے نکال دیا گیا

ویب ڈیسک: پیراگوئے کی خاتون تیراک کو ‘نامناسب ماحول’ پیدا کرنے کا الزام میں اولمپکس ویلیج سے نکال دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیراگوئے کی لوانا الونسو کو پیرس اولمپکس کی کمیٹی نے ‘نامناسب ماحول’ پیدا کرنے کے الزام میں اولمپکس ویلیج سے نکال دیا گیا، 27 جولائی کو خاتون تیراک نے 100 میٹر بٹرفلائی ریس میں سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

اولمپکس کمیٹی کا کہنا ہے کہ لوانا الونسو نے گیمز کے قوانین کی خلاف ورزی کی، اولمپئین مقابلے کے بعد گھومنے پھرنے کیلئے پیرس کے ڈزنی لینڈ چلی گئیں، جس کے باعث انہیں نکالا گیا۔

دوسری جانب پیراگوئے کی اولمپک کمیٹی کی باس لاریسا شیرر نے ایک بیان میں کہا کہ خاتون تیراک کی موجودگی ٹیم میں نامناسب ماحول پیدا کررہی ہے۔

20 سالہ لوانا الونسو نے اولمپکس ویلیج سے نکالے جانے پر انسٹاگرام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ میں تیراکی سے ریٹائر ہورہی ہوں، تعاون کیلئے تمام مداحوں کا بہت بہت شکریہ! معذرت پیراگوئے مجھے صرف آپ کا شکریہ ادا کرنا ہے۔

فوٹو شیئرنگ ایپ پر پیراگوئے کی خاتون تیراک کے 6 لاکھ 46 پزار سے زائد فالوررز ہیں۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس کے دوران تیراکوں کو متنبہ کیا گیا تھا کہ 11 اگست تک کوئی کھلاڑی اولمپکس ویلیج نہیں چھوڑے گا تاہم تیراک نے ڈسپلین کی خلاف ورزی کی۔

Watch Live Public News